جمعہ, ستمبر ۲۰, ۲۰۲۴
24.9 C
Srinagar

ایمرجنسی آئین پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ ہے: مرمو

نئی دہلی: صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ حکومت سماجی ترقی کے منصوبوں کو مربوط کر رہی ہے اور خاص طور پر خواتین کو ترقی کے عمل میں شراکت دار بنانے پر زور دے رہی ہے محترمہ مرمو آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت غریبوں کے لیے کام کر رہی ہے اور ان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ ان کے طرز زندگی میں تبدیلیاں لا رہی ہے غریبوں کو مفت راشن اور طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ حکومت قدرتی کاشتکاری کو فروغ دےرہی ہے اور توانائی کے تحفظ کے لیے گرین انرجی کے شعبے میں آگے بڑھ رہی ہے.حکومت جدید معیارات کو بڑھا رہی ہے تاکہ ہندوستان ترقی یافتہ ممالک کا مقابلہ کر سکے۔ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے سڑکیں تیز رفتاری سے تعمیر کی جا رہی ہیں۔ حکومت شمال مشرقی ریاستوں میں ترقیاتی کاموں کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ وہاں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو بڑھایا جا رہا ہے اور امن برقرار رکھنے کی مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈرونز کو فروغ دیا جا رہا ہے اور ڈرون پائلٹس کے شعبے میں خواتین کو خصوصی تربیت دی جا رہی ہے۔ خواتین کی خصوصی طور پر حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے کہ وہ ترقی میں مساوی شراکت دار بنیں اور اس عمل میں ہر شعبے میں قائدانہ کردار ادا کریں۔

صدرجمہوریہ ہند نے کہا کہ حکومت سب کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔ اس بات پر توجہ دی جارہی ہے کہ کوئی بھی ترقیاتی عمل سے محروم نہ رہے۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ اب تک حکومت 25 کروڑ لوگوں کو غربت سے باہر نکال چکی ہے۔

ایمرجنسی آئین پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ ہے: مرمو

صدر دروپدی مرمو نے آئین کے تحفظ کے تئیں حکومت کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ ہندوستانی آئین پر کئی بار حملہ کیا گیا ہے لیکن ایمرجنسی کا نفاذ ہمارے آئین پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ ہے۔

18ویں لوک سبھا کی تشکیل کے بعد پارلیمنٹ کے مشترکہ ایوان سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ مرمو نے لوک سبھا انتخابات کے منصفانہ ہونے اور جمہوریت کے لیے خطرہ جیسے مسائل پر حکومت کے موقف کو واضح کیا اور کہا کہ حکومت آئین کو عوامی شعور کا حصہ سمجھتی ہے۔ اسی لیے اس حکومت نے بھی ہر سال 26 نومبر کو یوم آئین کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین کے نفاذ کے بعد بھی کئی بار آئین پر حملہ کیا گیا۔ آج 27 جون ہے اور 25 جون 1975 کو لگائی گئی ایمرجنسی آئین پر براہ راست حملے کا سب سے بڑا اور سیاہ باب تھا۔ پھر پورے ملک میں کہرام مچ گیا۔ لیکن ملک نے ایسی غیر آئینی طاقتوں پر فتح کا مظاہرہ کیا کیونکہ جمہوریہ کی روایات ہندوستان کے مرکز میں ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ عام انتخابات کے دوران اپوزیشن نے آئین کے تحفظ کو بڑا ایشو بنایا تھا اور لوک سبھا میں حلف برداری کی تقریب کے دوران اپوزیشن کے کئی ارکان نے ہاتھوں میں آئین کی کاپی پکڑ کر حلف اٹھایا۔ محترمہ مرمو آئینی عہدہ پر فائز تیسری شخصیت ہیں جنہوں نے ایمرجنسی کو ہندوستانی جمہوریت پر ایک بڑا حملہ قرار دیا ہے۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا اور نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے بھی عوامی فورمز میں 1975 کی ایمرجنسی کو ایک بڑا آئینی بحران قرار دیا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ آنے والے چند مہینوں میں ہندوستان بطور جمہوریہ 75 سال مکمل کرنے جا رہا ہے۔ ہندوستان کا آئین پچھلی دہائیوں میں ہر چیلنج اور ہر امتحان کا مقابلہ کرتا رہا ہے۔ جب آئین بن رہا تھا تب بھی دنیا میں ایسی طاقتیں تھیں جو ہندوستان کو ناکام بنانا چاہتی تھیں۔ حکومت آئین کو محض طرز حکمرانی کا ذریعہ نہیں سمجھتی بلکہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں کہ ہمارے آئین کو عوامی شعور کا حصہ بنایا جائے۔ اسی مقصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے میری حکومت نے 26 نومبر کو یوم دستور کے طور پر منانا شروع کیا ہے۔

عام بجٹ مستقبل رخی، متعدد تاریخی اقدامات پر مشتمل ہوگا: صدر جمہوریہ

صدر دروپدی مرمو نے نئی این ڈی اے حکومت کا پہلا عام بجٹ مستقبل رخی ہونے اور اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ اس میں متعدد تاریخی اقدامات کیے جائیں گے جو ہندوستان کے دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے کا باعث بنیں گے۔

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی مشترکہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا، ’’اصلاحات، کارکردگی اور تبدیلی کے عزم سے ہندوستان دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت بن گئی ہے۔ گزشتہ 10 سالوں میں، ہندوستان 11ویں نمبر سے بڑھ کر 5ویں بڑی معیشت بن گیا ہے۔ ہندوستان دنیا کے مختلف حصوں میں عالمی وباء اور تنازعات کے باوجود تیزی سے ترقی کی شرح حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ یہ گزشتہ 10 سالوں میں قومی مفاد میں کی گئی اصلاحات اور فیصلوں کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ آج ہندوستان عالمی ترقی میں 15 فیصد کا شراکت دار ہے۔ میری حکومت ہندوستان کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھ دہائیوں کے بعد ملک میں مکمل اکثریت والی مستحکم حکومت قائم ہوئی۔ عوام نے تیسری بار اس حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ عوام جانتے ہیں کہ ان کی خواہشات صرف یہی حکومت پوری کر سکتی ہے۔ اٹھارویں لوک سبھا کئی لحاظ سے تاریخی لوک سبھا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ حکومت اپنی مدت کا پہلا بجٹ آئندہ اجلاس میں پیش کرنے جا رہی ہے۔ یہ بجٹ حکومت کی دوررس پالیسیوں اور مستقبل کی سوچ کا موثر دستاویز ثابت ہوگا۔ اس بجٹ میں بڑے اقتصادی اور سماجی فیصلوں کے ساتھ ہی متعدد تاریخی اقدامات بھی دیکھنے کو ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میری حکومت نے پی ایم کسان سمان ندھی کے تحت ملک کے کسانوں کو 3.20 لاکھ کروڑ روپے فراہم کیے ہیں۔ میری حکومت کی نئی میعاد کے آغاز سے لے کر اب تک 20,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم کسانوں کو منتقل کی گئی ہے۔ حکومت نے خریف فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) میں بھی ریکارڈ اضافہ کیا ہے۔ آج کا ہندوستان اپنی موجودہ ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے زراعتی نظام میں تبدیلیاں کر رہا ہے۔”

محترمہ مرمو نے کہا، "آج کل دنیا میں آرگینک مصنوعات کی طلب تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ہندوستانی کسان اس مانگ کو پورا کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس لیے حکومت قدرتی کاشتکاری اور اس سے متعلقہ مصنوعات کی سپلائی چین کو مربوط کر رہی ہے۔ ہندوستان کی پہل پر، پوری دنیا نے سال 2023 میں بین الاقوامی باجرہ کا دن منایا۔ حال ہی میں پوری دنیا نے بین الاقوامی یوگا ڈے بھی منایا ہے۔

یو این آئی

 

Popular Categories

spot_imgspot_img