نیوزڈیسک
بارہمولہ: جموں وکشمیر پولیس نے ملی ٹنسی مخالف کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے جمعرات کو بارہمولہ کی ایک عدالت کی جانب سے دیئے گئے حکم کے تحت پاکستان میں مقیم 5 ملی ٹنٹ ہینڈلرز کی جائیدادیں ضبط کرلی۔
پولیس ترجمان نے اس سلسلے میں ایک تحریری بیان جاری کیا ۔جس کے مطابق بارہمولہ میں پولیس نے معزز عدالت بارہمولہ کی طرف سے جاری کردہ اٹیچمنٹ آرڈر حاصل کرنے کے بعد پاکستان میں مقیم 5 دہشت گرد ہینڈلرز بشیر احمد گنائی ولد غلام احمد ساکنہ تلگام، معراج الدین لون ولد فتح محمد ساکنہ کھرگام،غلام محمد یتو ولد غلام احمد ساکنہ تل گام، عبدالرحمان بٹ ولد محمد سبعان ساکنہ وانی گام پائین اورعبدالرشید لون ولد غلام محی الدین ساکنہ سترسیراں کی کروڑوں مالیت کی جائیداد (9 کنال) اراضی کو ضبط کرلیا۔
بارہموہ پولیس نے یہ کارروائی دفعہ 83 سی آر پی سی زیر ایف آئی آر نمبر 04/2008 زیر دفعہ 2/3 ای آئی ایم سی او ، 7/25 آرمز ایکٹ اور 13 یو اے (پی) ایکٹ کے تحت تھانہ کیریری درج مقدمہ کی روشنی میں عمل میں لائی ۔
پولیس کی طرف سے کی گئی تفتیش/انکوائری کے دوران اس پراپرٹی کی شناخت دہشت گردوں سے تعلق رکھنے والوں کی تھی