پیر, اکتوبر ۱۴, ۲۰۲۴
22 C
Srinagar

ایمس میں داخل اڈوانی کی حالت مستحکم

نئی دہلی: پیشاب میں انفیکشن کی وجہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی کو یہاں کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کی حالت مستحکم ہے ذرائع نے بتایا کہ انہیں پیشاب کی نالی میں انفیکشن کی وجہ سے بدھ کی رات تقریباً 11 بجے ایمس لایا گیا تھا۔ ان کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ مسٹر اڈوانی فی الحال ایمس کے جیریاٹرکس ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ 96 سالہ اڈوانی کو عمر سے متعلق مسائل کا سامنا ہے اور عام طور پر ڈاکٹر ان کا گھر پر ہی معائنہ کرتے ہیں، لیکن بدھ کی رات انہوں نے یورین انفیکشن کی شکایت کی، جس کے بعد انہیں ایمس لے جایا گیا تھا۔

یواین آئی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img