جمعرات, نومبر ۱۴, ۲۰۲۴
12.4 C
Srinagar

جنوبی شام میں اسرائیلی مزائل حملہ ،فلپائن میں جھڑپ سات باغی ہلاک

جنوبی شام میں اسرائیلی میزائل حملے میں دو افراد ہلاک ہو گئے

دمشق: شام کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ بدھ کی رات جنوبی شام میں کئی فوجی اہداف پر اسرائیل کی طرف سے داغے گئے میزائل کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور ایک فوجی زخمی ہو گیا وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل نے شام کے زیر قبضہ جنوبی علاقے گولان کی پہاڑیوں سے بدھ کو دیر گئے ایک فضائی حملہ کیا اور کئی مقامات کو نشانہ بنایا۔ وزارت نے کہا کہ شام کے فضائی دفاع نے کچھ میزائلوں کو روک کر انہیں مار گرایا۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے دمشق کے جنوبی دیہی علاقے میں سیدہ زینب کے مضافاتی علاقے میں ایک حملے کی اطلاع دی۔

فلپائن کی فوجی نے مڈبھیڑمیں سات مشتبہ باغیوں کو مارگرایا

منیلا،: فلپائن کی فوج نے آج کہا کہ منیلا کے شمال میں واقع نوایوااسیجا صوبے میں ایک جھڑپ میں سات مشتبہ باغی مارے گئے ہیں فوج نے ایک رپورٹ میں کہا کہ بدھ کی سہ پہر پنٹابنگن شہر میں نیو پیپلز آرمی کے باغیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان لڑائی چھڑ گئی جھڑپ میں کوئی فوجی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

یواین آئی

 

Popular Categories

spot_imgspot_img