پیر, اکتوبر ۱۴, ۲۰۲۴
22 C
Srinagar

مودی نے جموں و کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

نئی دہلی: جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر بڑھتی ہوئی تشویش کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو وہاں کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے سینئر حکام کے ساتھ میٹنگ کی۔
سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور کئی دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔ حکام نے وزیر اعظم کو مرکز کے زیر انتظام علاقے میں انسداد دہشت گردی کے اقدامات سے آگاہ کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ مسٹر مودی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ جموں و کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال کو مکمل طور پر سنبھالنے کے لئے ملک میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پوری صلاحیت کا استعمال کریں۔
مسٹر مودی نے وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی بات کی اور مرکزی فورسز کی تعیناتی اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں توسیع پر تبادلہ خیال کیا۔
پچھلے کچھ عرصے سے جموں و کشمیر کے جموں خطہ میں دہشت گردانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس خطے میں ریاسی، کٹھوعہ اور ڈوڈہ اضلاع میں چار دنوں میں چار حملے کیے گئے۔ ریاسی میں مسافر بس پر حملے میں نو یاتری ہلاک ہو گئے تھے۔ ان دہشت گردانہ حملوں میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک سپاہی شہید اور سات سیکورٹی اہلکار اور کئی دیگر افراد زخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے بھی بات کی اور وہاں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ مسٹر مودی کو مقامی انتظامیہ کی طرف سے کی جا رہی کوششوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img