نیویارک: ہندوستان نے ٹی-20 ورلڈ کپ کے 25ویں میچ میں بدھ کو امریکہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔
آج ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہندوستانی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ ٹاس کے بعد روہت نے کہا کہ پچھلے دو میچوں میں وکٹ نے بہتر کھیلا ہے، لیکن کوشش ہوگی کہ پہلے حالات کو سمجھیں اور اس کے مطابق کھیلیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے دو میچ جیتنا اچھی بات ہے اور وہ اس رفتار کو جاری رکھنا چاہیں گے۔ روہت نے کہا کہ پاکستان کے خلاف میچ میں گیند بازوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہندوستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
مونک پٹیل کی جگہ کپتان بنائے گئے ہارون جانس نے کہا کہ وہ بھی پہلے بولنگ کرتے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کرے گی۔ امریکی ٹیم میں مونک پٹیل سمیت کل دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
دونوں ٹیمیں درج ذیل ہیں:-
ہندوستان : روہت شرما (کپتان)، وراٹ کوہلی، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، اکشر پٹیل، سوریہ کمار یادو، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجہ، جسپریت بمراہ، محمد سراج اور ارشدیپ سنگھ۔
امریکہ: اسٹیون ٹیلر، شایان جہانگیر، اینڈریاس گاس (وکٹ کیپر)، آرون جونز (کپتان)، نتیش کمار، کوری اینڈرسن، ہرمیت سنگھ، شیڈلی وان شالکوک، جسدیپ سنگھ، سوربھ نیتراولکر اور علی خان۔