سری نگر:سرحدی ضلع کپواڑہ میں بی ایس ایف اور جموں وکشمیر پولیس نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا ہے۔
بی ایس ایف نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جموں وکشمیر پولیس اور بارڈر سیکورٹی فورسز کی ایک ٹیم نے کپواڑہ میں مشترکہ آپریشن کے دوران ملی ٹینٹ معاون کو دھر دبوچ کر اس کے قبضے سے ایک پستول ، چار ہینڈ گرینیڈ، دو آئی ای ڈی برآمد کی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔