جمعہ, ستمبر ۲۰, ۲۰۲۴
24.9 C
Srinagar

کٹھوعہ تصادم :ڈی آئی جی اور ایس ایس پی بال بال بچ گئے

جموں:جموں وکشمیر کے کٹھوعہ ضلع کے ہیرا نگر علاقے میں درمیانی شب ڈی آئی جی اور ایس ایس پی رینک کے دو آفیسر اس وقت بال بال بچ گئے جبکہ ملی ٹینٹوں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو گولیاں شیشے کو جالگیں ۔اطلاعات کے مطابق جموں کے کٹھوعہ ضلع کے ہیرا نگر علاقے میں درمیانی شب جوں ہی انکاونٹر شروع ہوا تو جموں وکشمیر پولیس سے وابستہ ڈی آئی جی اور ایس ایس بی بھی جائے موقع پر پہنچے۔
ذرائع نے بتایا کہ تاک میں بیٹھے ملی ٹینٹ نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کی گاڑی پر بھی فائرنگ کی جس وجہ سے دو گولیاں گاڑی کے سامنے والے شیشے کو جالگیں۔
باوثوق ذرائع نے بتایا کہ ڈی آئی جی اور ایس ایس پی اس حملے میں معجزاتی طورپر بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img