نئی دہلی: نوئیڈا سٹی ایف سی نے نہرو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جوبا سنگھا کو 4-1 سے شکست دے کر سپر سکس میں داخلہ حاصل کر لیا۔ فاتح کی جانب سے واجد علی نے دو اور چکشدیپ اور مریدول نے ایک ایک گول کیا۔
ایک اور میچ میں ایمی ہیروز نے کالجینس ایف سی کو 3-3 کی برابری پر روک کر ڈی ایس اے ڈویژن کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں پوائنٹس کا اشتراک کیا۔
پلیئر آف دی میچ شوریہ راوت نے کالجینس کے لیے دو شاندار گول اسکور کیے۔ پشکر دیو نے ایک گول کیا۔ ایمی کے گول بھی شاندار تھے۔ میچ 3-3 کی برابری پر ختم ہوا جس میں ینگکھونگ ہوکیپ کے دو شاندار گول اور رچرڈ لونجاتھانگ کے ایک گول کیا۔
کالجینس نے آخری دس منٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور پشکر اور شوریہ راوت کے گول سے خود کو شکست سے بچا لیا۔ نہرو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے اب تک کے سب سے زیادہ معرکہ آرائی والے میچ میں ایمی نے مضبوط برتری حاصل کرنے کے بعد قدرے نرمی کی اور حریف نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے برابری کر دی۔ نوئیڈا ایف سی نے آج کی جیت کے ساتھ سپر لیگ میں جگہ حاصل کر لی ہے۔ تیسرے منٹ میں واجد علی کے گول کے ذریعے برتری حاصل کرنے کے بعد نوئیڈا نے کھیل کا کنٹرول سنبھال لیا اور حریف کو واپسی کا موقع نہیں دیا۔ شکست خوردہ جوبا سنگھا کا واحد گول پدم نے کیا۔