سانبہ میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن، مکینوں سے پوچھ تاچھ

سانبہ میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن، مکینوں سے پوچھ تاچھ

جموں:مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے سانبہ کے کئی سرحدی علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جمعے کے روز مشکوک افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعدسیکورٹی فورسز نے سانبہ کے کئی علاقوں کو محاصرے میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق فوج نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون کیمروں کے ساتھ ساتھ سراغ رساں کتوں کی بھی خدمات حاصل کی گئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سانبہ کے بی نالہ ، ملانی ، چیک لالہ اور اس کے ملحقہ علاقوں کو سیکورٹی فورسز نے محاصرے میں لے کربڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ۔
انہوں نے بتایا کہ ملی ٹینٹ مخالف آپریشن کے دوران رہائشی مکانوں کی تلاشی لی گئی جس دوران مکینوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.