بدھ, اکتوبر ۹, ۲۰۲۴
23.9 C
Srinagar

صوبہ جموں کی گرمائی زون کی عدالتوں میں 15 دنوں کی گرمائی چھٹیوں کا اعلان

جموں: جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے کشتواڑ، ڈوڈہ، رام بن اور کٹھوعہ اضلاع کی مخصوص عدالتوں کو چھوڑ کر صوبہ جموں کے گرمائی زون کی ضلعی عدالتوں میں 15 دنوں کی گرمائی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔
یہ چھٹیاں 10 جون سے شروع ہوکر 24 جون 2014 کو اختتام پزیر ہوں گی۔
متعلقہ اضلاع کے پرنسپل اینڈ سیشنز ججوں اور چیف جوڈیشل مجسٹریٹوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس مدت کے دوران اپنے اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے فوجداری مقدمات کو نمٹانے کا بندوبست کریں’۔
عدالت عالیہ کی طرف سے جمعہ کو جاری ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا: ‘تمام متعلقین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کشتواڑ اور ڈوڈہ اضلاع کی عدالتوں، رام بن ضلع کی بٹوٹ، گول، بانہال اور اوکھرال کی عدالتوں اور کٹھوعہ کی بنی میں قائم عدالت کو چھوڑ کر جموں و کشمیر کے صوبہ جموں کے گرمائی زون کی ضلعی عدالتوں میں 10 جون سے 24 جون تک 15 دنوں کی گرمائی چھٹیاں رہیں گی’۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ ‘متعلقہ اضلاع کے پرنسپل اینڈ سیشنز ججوں اور چیف جوڈیشل مجسٹریٹوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس مدت کے دوران اپنے اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے فوجداری مقدمات کو نمٹانے کا بندوبست کریں’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img