ہفتہ, ستمبر ۲۱, ۲۰۲۴
17 C
Srinagar

ہندستان اور عالمی تاریخ کے اہم واقعات

1498۔ واسكوڈگاما کالی کٹ کے ساحل پرکالی کٹ کے حکمراں جیمورن سے پہلی بار ملے۔
1545۔ پشاور سے کلکتہ تک ملک کی سب سے طویل سڑک تعمیر کرنے والے شیر شاہ سوری کی بارودی سرنگ کے دھماکے میں موت ہوئی۔
1570۔ تھیئٹرم آربس ٹیر رام کے نام سے پہلا ایٹلس شائع ہوا، اس میں کل 70 نقشے تھے۔
1761 ۔ امریکہ کے فلاڈیلفیا میں پہلی لائف انشورنس پالیسی شروع کی گئی۔
1772 ۔ سماجی مصلح راجارام موہن رائے کی پیدائش۔
1799۔ نیپولین بونا پارٹ نے یہودیوں کو یروشلم میں ریاست قائم کرنے میں حمایت دی۔
1859۔ اسکاٹش مصنف اور ماہر طبیعات سر آرتھر کونن ڈایل کی پیدائش ہوئی۔
1871 ۔ امریکی فوج نے نبراسکا میں كیرني کے قلعہ کو دستبردارکرنے کا حکم جاری کیا۔
1906 ۔ رائٹ برادران نے اپنی فلائنگ مشین کے لئے امریکہ سے پیٹنٹ ملا۔
1933۔ یوم عالمی تجارت پہلی بار منایا گیا
1936 ۔ ہندستان کے پہلے اسٹیڈیم بریبورن اسٹیڈیم کا بمبئی میں سنگ بنیاد رکھا گیا۔
1939 ۔ ہٹلر اور مسولونی نے دوسری عالمی جنگ کے دوران ایک دوسرے کی مدد کرنے سے متعلق سمجھوتہ کیا۔

1940۔ ارجن ایوارڈ اور پدم شری یافتہ کرکٹر ایس پرسنا کی پیدائش ۔
1946۔ پہلی بار امریکی راکٹ (ڈبلیو ایس سی کارپول) خلا میں پہنچنے میں کامیاب ہوا۔
1961۔ گیان پيٹھ ایوارڈ شروع کیا گیا اور 1965 میں پہلا ایوارڈ دیا گیا۔
1963 ۔ پہلے ہندستانی گلائڈر روہنی کو خلا میں چھوڑا گیا۔
1972۔ رچرڈ نکسن روس کے دورے پر جانے والے پہلے امریکی صدر بنے ۔ انہوں نے سوویت لیڈر لیوند برجنیف کے ساتھ ملاقات کی۔
1988 ۔ ہندستان نے بین براعظمی بیلسٹک میزائل اگنی کا کامیاب تجربہ کیا۔
1990 ۔ مائیکروسافٹ نے ونڈوز 3.0 آپریٹنگ سسٹم جاری کیا۔
1990۔ شمالی اور جنوبی یمن کا انضمام ہوا۔
1992۔ بوسنیا اور ہرزیگوینا، کروشیا اور سلووینیا اقوام متحدہ میں شامل ہوئے۔
1992۔ ہندستان نے اپنے ‘اگنی ‘ راکٹ کی تجربہ کیا۔
1998۔شمالی آئرلینڈ کے ووٹروں نے تیس سال پرانے پروٹیسٹنٹ کیتھولک خونریز لڑائی کو ختم کرنے کیلئے امن سمجھوتہ کے حق میں ووٹنگ کی۔
2010 ۔ ایئر انڈیا ایکسپریس بوئنگ 737 منگلور (اب منگلورو) میں اترتے وقت گر کر تباہ۔ 158 لوگوں کی موت۔
2012 ۔ جاپان میں ٹوکیو اسكائی ٹري ٹاور کو کھولا گیا۔
 

 

 

Popular Categories

spot_imgspot_img