بڈگام میں گیزر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص کی موت، ماں بیٹا زخمی

بڈگام میں گیزر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص کی موت، ماں بیٹا زخمی

سری نگر: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے نارکرہ علاقے میں بدھ کی صبح گیزر پھٹنے کے نتیجے میں مکان کی دیوار گر جانے سے ایک شخص کی موت جبکہ اس کے دو دیگر اہلخانہ زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ بڈگام کے نارکرہ علاقے میں بدھ کی صبح ایک مکان میں نصب گیزر میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں مکان کی دیوار گر گئی۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں گھر کے تین افراد جن میں مالک مکان، اس کی اہلیہ اور کمسن بیٹا شامل ہے، زخمی ہوگئے جن کو علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔
متوفی کی شناخت منظور احمد ڈار ولد عبدالغنی ڈار ساکن بڑا محلہ ناکرہ کے طور پر کی گئی ہے۔
زخمیوں کی شناخت زاہدہ بیگم زوجہ منظور احمد ڈار اور ایک کمسن علی محمد ولد منظور احمد ڈار کے طور پر کی گئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقئقات شروع کی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.