پیر, نومبر 9, 2026
20.6 C
Srinagar

جموں کے بشنا علاقے میں پستول، میگزین اور دو کارتوس سمیت ایک شخص گرفتار

جموں: جموں ضلع کے بشنا علاقے میں پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک پستول، میگزین اور دو کارتوس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب بشنہ کے قریب ایک شخص کو روک کر اس کی تلاشی لی۔

انہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران مذکورہ شخص کے قبضے سے ایک پستول، اس کی میگزین اور دو کارتوس برآمد ہوئے، جس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا۔

دریں اثنا، اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 208/2026 متعلقہ دفعات کے تحت درج کر لی گئی ہے، جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

(کے این او)

Popular Categories

spot_imgspot_img