گاندربل، 9 نومبر: ضلع گاندربل کے صفاپورہ علاقے سے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے ایک نوجوان کی لاش اتوار اور پیر کی درمیانی شب فالی پورہ کے جنگلاتی علاقے سے برآمد کی گئی۔
حکام کے مطابق متوفی کی شناخت عنایت خان ولد محمد اشرف خان ساکن چھترپورہ کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ 8 نومبر کی سہ پہر سے لاپتہ تھا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نوجوان کی لاش رات تقریباً 12 بجے فالی پورہ میں بید کے جنگل کے قریب پائی گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور معاملے کا نوٹس لیا۔
پولیس نے نوجوان کی موت کے حالات و واقعات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال گاندربل منتقل کیا گیا۔
(کے این ٹی)





