ہفتہ, جنوری ۲۵, ۲۰۲۵
5.5 C
Srinagar

پاکستانی زیر قبضہ کشمیر میں ظلم و جبر کا بازار گرم، رینجرس نے عام شہریوں پر فائرنگ کی، متعدد جاں بحق :رویندر رینا

جموں: جموں وکشمیر بھاجپا یونٹ کے صدر رویندر رینا نے منگل کے روز کہاکہ پاکستانی زیر قبضہ کشمیر میں رینجرس نے نہتے شہریوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی زیر قبضہ کشمیر کے لوگوں اناج اور آٹا مانگ رہے ہیں۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستانی رینجرس نے پی او کے میں ظلم و جبر کا بازار گرم کیا ہوا ہے، پچھلے پانچ دنوں سے پاکستانی زیر قبضہ کشمیر میں ہڑتال ہے ۔رویندر رینا نے کہاکہ اناج اور چاول مانگنے والوں پر پاکستانی رینجرس نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں20کے قریب افراد جاں بحق جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔
ان کے مطابق میر پور ، راولاکوٹ اور بھمبر گلی میں پاکستانی رینجرس نے ظلم و جبر کے تمام ریکارڈ مات کئے ، لوگوں کو چن چن کر مارا جا رہا ہے۔بی جے پی صدر نے کہاکہ اُس پار کشمیر کے لوگ ہمارے بھائی بہن ہیں اور وہ بھارت کے شہری ہیں۔
رویندر رینا نے مرکزی وزیر خارجہ سے اپیل کی کہ فوری طورپر اس معاملے کو اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے تاکہ انسانی جانوں کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔مسٹر رینا نے کہا نہتے شہریوں پر پاکستانی رینجرس کی فائرنگ ناقابل برداشت ہے ۔انہوں نے کہا :’پر امن شہریوں پر ظلم و جبر کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں اور یہ ناقابل برداشت ہے۔‘

 

Popular Categories

spot_imgspot_img