غلام نبی آزاد اننت ناگ_ راجوری لوک سبھا نشست سے الیکشن لڑیں گے

غلام نبی آزاد اننت ناگ_ راجوری لوک سبھا نشست سے الیکشن لڑیں گے

سری نگر:ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے چیئرمین غلام نبی آزاد اننت ناگ _ راجوری لوک سبھا سیٹ سے بطور امیدوار الیکشن لڑیں گے۔
سری نگر میں پریس کانفرنس کے دوران پارٹی کے خزانچی اور سابق وزیر تاج محی الدین نے کہاکہ پارٹی نے غلام نبی آزاد کو اننت ناگ راجوری نشست کے لئے امیدوار نامزد کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات میں ڈیموکریٹک پروگریسیو آزاد پارٹی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرئے گی۔
واضح رہے کہ 19اپریل سے شروع ہونے والے سات مراحل کے لوک سبھا انتخابات کے لئے ابھی تک صر ف دو پارٹیوں نے اننت ناگ_ راجوری سیٹ سے اپنے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔
پیر کے روز نیشنل کانفرنس نے سابق وزیر اورگوجر لیڈر میاں الطاف کو امیدوار نامزد کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.