پیر, دسمبر ۲, ۲۰۲۴
9.9 C
Srinagar

شفاء ہسپتال کے مناظر ایک کھُلی دلیل ہیں، اسرائیل کا اصل ہدف فلسطینیوں کو ختم کرنا:ترکیہ

انقرہ: ترکیہ نے کہا ہے کہ غزّہ کے شفاء ہسپتال سے ملنے والے مناظر اس بات کی کھُلی دلیل ہیں کہ اسرائیل کا ہدف فلسطینی عوام کو ختم کرنا ہے اور یہ خاتمہ قصداً اور باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ ختم کیا جا رہا ہے۔
ترکیہ وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "حالیہ 6 ماہ کے دوران اسرائیلی حکام کے سرزد کردہ جرائم ،انسانی تاریخ میں ظلم و بربریت کے، سنگین ترین جرائم میں شامل ہو چُکے ہیں۔ ان جرائم کے مرتکب ہر شخص کو عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور ان جرائم کی طرف سے نگاہیں چُرانے والوں کے نام سیاہ دھبوں کی شکل میں تاریخ کے صفحات پر ثبت رہیں گے”۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "غزّہ کے شفاء ہسپتال سے ملنے والے مناظر اس بات کی کھُلی دلیل ہیں کہ اسرائیل کا ہدف باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ فلسطینیوں کو ختم کرنا ہے۔ اسرائیل، انسانی وجدان اور آئین کو پاوں تلے روند رہا ہے۔ بین الاقوامی برادری کا فرض ہے کہ اسے لگام ڈالے”۔
مزید کہا گیا ہے کہ ” اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے منظور کردہ حالیہ فائر بندی فیصلے اور بین الاقوامی دیوانِ عدالت کی اعلان کردہ اضافی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے بلا تاخیرضروری حفاظتی اقدامات اختیار کئے جانے چاہیئں”۔

Popular Categories

spot_imgspot_img