جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
18.4 C
Srinagar

رشید راہل کے والد کا انتقال،تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

ڈاکٹر فاروق عبداللہ، بلال پرے ،سیاسی وسماجی شخصیات اور ادبی مرکز کمرازکا اظہارِ تعزیت وہمدردی
نیوزڈیسک

سرینگر/ صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ، نائب صدر عمر عبداللہ،بھاجپا کے قومی یوتھ لیڈر بلال پرے اور صحافتی براردی ، سیاسی ، دینی وسماجی شخصیات نے سینئر صحافی اور روزنامہ ایشین میل کے مدیر اعلیٰ رشید راہل کے والد بزرگوار کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے اور اس سانحہ ارتحال پر مرحوم کے جملہ سوگواران کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیاہے۔ لیڈران نے مرحوم کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔ ادھراین سی کے پارٹی جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، ٹریجرر شمی اوبرائے، ترجمانِ اعلیٰ تنویر صادق، سیاسی صلح کار مشتاق گورو، مدثر شاہ میری، ریاستی ترجمان عمران نبی ڈار نے بھی رشید راحل کیساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اس دوران بھاجپا کے قومی یوتھ لیڈر بلال پرے نے روزنامہ ایشن میل کے مدیر اعلیٰ اور معروف قلمکار رشید راہل کے والدِ محترم الحاج غلام احمد تانترے کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہارکیا ۔انہو ںنے رشید راہل کے گھر جاکر انکے ساتھ تعزیت پرسی اور ڈھارس بندھائی ۔ ادھرادبی مرکز کمراز جموں و کشمیر کی طرف سے کل ایک آن لائن تعزیتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں روزنامہ ایشن میل کے مدیر اعلیٰ اور معروف قلمکار رشید راہل کے والدِ محترم الحاج غلام احمد تانترے کے انتقال پر گہرے رنج و ملال کا اظہار کیا گیا۔ میٹنگ میں ادبی مرکز کمراز کے صدر محمد امین بٹ اور سرپرست ڈاکٹر رفیق مسعودی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نیک سیرت، نیک صفت اور صوم و صلواة کے پابند اور پُرخلوص شخصےت کے مالک تھے۔ شُرکائِ میٹنگ نے دُکھ کی اس گھڑی میں رشید راہل اور دیگر پسماندگان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادبی مرکز کمراز غمزدہ خاندان خاص طور رشید راہل کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ میٹنگ کے آخیر پر مرحوم الحاج غلام احمد تانترے کے حق میں نائب صدر جاوید اقبال ماوری نے فاتحہ خوانی اور دُعائے مغفرت کی۔ آن لائن تعزیتی میٹنگ میں مرکز کے نائب صدر اول سید اختر حسین منصور، جنرل سیکریٹری شبنم تلگامی، سیکریٹری فاروق شاہین کے علاوہ مجید مجازی، ظہور ہائیگامی اور جمیل انصاری بھی موجود تھے۔اس دوران جن سیاسی ، سماجی و صحافی شخصیات نے ادارہ ایشین میل کے مدیراعلی رشدراہل کے گھر جاکر تعزیت پرسی ان میں ،ٹریڈیونین لیڈر اعجاز خان،ایڈوکیٹ شفاعت قریشی ، عبدالرشید نائیک ، صحافی ومدیراعلی کشمیر نیوز سروس محمداسلم بٹ ، فاروق احمدگنائی مدیراعلی روزنامہ سرینگر میل ، صحافی منظور ظہور شاہ ، صحافی مشتاق احمد گنائی ، صحافی رحیم رضوان ، جمیل انصاری ، گلفام بارجی ، کانگریس لیڈر محمد یوسف لاروی ، فقیر حمید تولہ مولہ ،سیول سوسائٹی سے وابستہ محمدسلیمان بٹ، چیرمین سیول سوسائٹی عبدالقیوم وانی ، ٹریڈیونین لیڈر میر فیاض ، سید سلیم گیلانی ، حکیم عبدالرشید ، میر واعظ کے نمائندے ایڈوکیٹ سید محمد اشرف شاہ ،نیشنل کانفرنس کے غلام نبی تیل بلی ، بی جے پی کے ضلع صدر گاندربل محمدامین شاہ ،جمعیت اہلحدیث حلقہ نورباغ کا وفد زیر قیادت حاجی عبدالغنی بٹ،اپنی پارٹی کے صوبائی کشمیر کے کارڈنیٹر ، روزنامہ نگران کے مدیراعلی مختار احمد ، سید زینت الاسلام ، انجینئر سید نجیب ، انجینئر غلام احمد تانترے ،جموں وکشمیر روح ادب فورم کا وفد جس کی صدارت مشتاق احمدکررہے تھے وفد میں فقیر محبوب ، فقیر غلام محی الدین میر کے علاوہ مختلف سیاسی وسماجی افرادقابل ذکر ہیں۔ادھر جن شخصیات نے ٹیلی فون پر ادارہ ایشین میل کے مدیراعلیٰ رشید راہل کے والد محترم کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ، ان میں غلام حسن کلو مدیر اعلی میرر آف کشمیر ، سینئر صحافی مولوی نورانی ، صحافی وجیہ اندرابی ، امام وخطیب حضرتبل کمال الدین فاروقی ، اپنی پارٹی کے لیڈر سید فاروق اندرابی ، عوامی نیشنل کانفرنس کی صدر بیگم خالدہ شاہ ، ہرمکھ ادبی فورم کے صدر عبدالرشید غمگین ، شاعر و قلمکار شہبازہاکہ بری وغیرہ شامل ہیں

Popular Categories

spot_imgspot_img