جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

منوج سنہا نے راجستھان کے یوم تاسیس پر لوگوں کو مبارکباد

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے راجستھان کے 75 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اس ریاست کے تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے راجستھان کے لوگوں کی خوشی و خوشحالی اور ترقی کے لئے دعا کی۔

بتادیں کہ 30 مارچ 1949 کو جودھپور، جے پور، جیسلمیر اور بیکانیر کی ریاستوں کو ملا کر راجستھان یونین تشکیل دی گئی جس کے بعد اسے راجستھان کہا گیا۔

راجستھان اپنے لوک فن اور ثقافت کے لئے پوری دنیا میں مشہور ہے۔

منوج سنہا نے ہفتے کے روز ‘ایکس’ پر ہندی زبان میں کئے گئے اپنے ایک پوسٹ کے ذریعے راجستھان کے لوگوں کو مبارکبادی دیتے ہوئے کہا: ‘یوم تاسیس کے موقع پر میں راجستھان کے تمام لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہا ہوں’۔

انہوں نے کہا: ‘میری خواہش ہے کہ بہادری، شجاعت، روایت اور ثقافت و روحانیت کی یہ پاک سر زمین ترقی کی راہ پر گامزن رہے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img