سری نگر میں آگ کی الگ الگ وارداتوں میں ایک مکان، تین دکانوں اور ایک بجلی ٹرانسفارمر کو نقصان

سری نگر میں آگ کی الگ الگ وارداتوں میں ایک مکان، تین دکانوں اور ایک بجلی ٹرانسفارمر کو نقصان

سری نگر: وسطی ضلع سری نگر میں آتشزدگی کی الگ الگ وارداتوں میں ایک رہائشی، تین دکانوں اور ایک بجلی ٹرانسفارفر کو نقصان پہنچا ہے۔

محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے عہدیدار نے بتایا کہ سری نگر کے کاٹھی دروازہ علاقے میں جمعرات کی رات قریب گیارہ بجے ایک بجلی ٹرانسفارمر سے آگ بھڑکی جس کے شعلوں نے متصل ہی واقع دو دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔انہوں نے کہا کہ آگ کی اس واردات میں بجلی ٹرانسفارمر اور دونوں دکانوں کو نقصان پہنچا۔ان کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کی ایک اور واردات میں سری نگر کے کرال پورہ علاقے میں ایک دو منزلہ مکان کو نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ آگ کی اس واردات میں اس رہائشی مکان کی بالائی منزل کو نقصان پہنچا اور شارٹ سرکٹ آگ کی وجہ بتائی جا رہی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے حول چوک میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب آگ کی ایک اور واردات پیش آئی جس کے نتیجے میں ایک دوم منزلہ شاپنگ کمپلیکس کے ایک دکان کو نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ تاہم آگ کی ان وارداتوں میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔دریں اثنا پولیس نے ان وارداتوں کے سلسلے میں مقدمے درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.