اننت ناگ میں چوری کا معمہ حل، دو سارق گرفتار

اننت ناگ میں چوری کا معمہ حل، دو سارق گرفتار

سری نگر:جنوبی ضلع اننت ناگ کے کوکر ناگ علاقے میں پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث دو نقب زنوں کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کے قبضے سے مالہ مسروقہ برآمد کر کے ضبط کیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ربی اختر زوجہ محمد اقبال وازہ ساکن ساگام کوکر ناگ نامی خاتون نے پولیس اسٹیشن میں تحریری طورپر شکایت درج کی کہ نامعلوم نقب زنوں نے رہائشی مکان میں گھس کر وہاں سے نقدی ، طلائی زیورات اور گھریلو اشیاءلوٹ کر راہ فرار اختیار کی ۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔
موصوف ترجمان کے مطابق دوران تفتیش پولیس نے دو مشتبہ افراد جن کی شناخت فیضان گلزار لون ولد گلزار احمد لون ساکن ماگرے پورے اچھ بل اور بلال احمد گنائی ولد غلام احمد گنائی ساکن ناگام کوکر ناگ کے بطور ہوئی ہے کو حراست میں لے کر ا ن کے قبضے سے چرائی گئی قیمتی اشیاءکو برآمد کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.