بارہمولہ میں منشیات فروش کی لاکھوں روپیے مالیت کی جائیداد قرق:پولیس

بارہمولہ میں منشیات فروش کی لاکھوں روپیے مالیت کی جائیداد قرق:پولیس

سری نگر: منشیات فروشوں کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک بد نام زمانہ منشیات فروش کی غیر قانونی طور حاصل شدہ لاکھوں روپیے مالیت کی جائیداد کو منسلک کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بارہمولہ میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد جس میں سروے نمبر875 کے تحت 6 مرلہ اراضی اور ایک زیر تعمیر پولٹری فارم کی لاکھوں روپیے مالیت کی پلنتھ شامل ہے، کو قرق کر دیا ہے۔
بیان میں مذکورہ منشیات فروش کی شناخت مدثر احمد شاہ ولد محمد مقبول شاہ ساکن چندر سیرن بارہمولہ کے طور پر کی گئی ہے جو فی الوقت سینٹرل جیل کوٹ بلوال میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت بند ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے متعلقہ دفعات کے تحت انجام دی گئی اور اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کریری میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر113/ 2023 درج ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ کولگام پولیس کی طرف سے تحقیقات کے دوران اس جائیداد کی شناخت غیر قانونی طور حاصل شدہ جائیداد کے طور پر ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا: ‘یہ جائیداد پہلی نظر میں منشیات فروش کی طرف سے نشہ آور اور ادویات اور سائیکو ٹراپک مواد کی غیر قانونی اسمگلنگ سے حاصل کی گئی تھی’۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.