جمعرات, نومبر 19, 2026
11.7 C
Srinagar

جنوبی کشمیر کے جنگل میں پتھر گرنے سے ایس پی او کی موت

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت کے ہپتھنار جنگل میں لکڑیاں جمع کرنے کے دوران ایک اسپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) کی پتھر گرنے سے موت ہوگئی۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ ایس پی او کو ہاپتھنار جنگلاتی علاقے میں ایک پتھر گرنے سے چوٹیں آئیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

اس کی شناخت اعجاز احمد خان ولد غلام محمد خان ساکن گوگلدار ہپتھبار کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ لاش کو قانونی کارروائی کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کیا گیا ہے۔ ہندوستھان سماچار

Popular Categories

spot_imgspot_img