بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
18.4 C
Srinagar

ہندوستان اور بیلجیئم نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی اور بیلجیئم کے وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو نے منگل کو ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
مسٹر مودی نے برسلز میں پہلی نیوکلیئر انرجی کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لیے وزیر اعظم ڈی کرو کو مبارکباد دی۔
دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور بیلجیم کے تعلقات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، کلین ٹیکنالوجی، سیمی کنڈکٹر، فارماسیوٹیکل، گرین ہائیڈروجن، انفارمیشن ٹیکنالوجی، دفاع، بندرگاہوں اور دیگر شعبوں میں دو طرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
مسٹر مودی اور مسٹر ڈی کرو نے یورپی یونین کونسل کی بیلجیئم کی موجودہ صدارت کے دوران ہندوستان-یورپی یونین اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ کے خطے اور روس اور یوکرین کے درمیان تنازع کے تناظر میں امن و سلامتی کی بحالی کے لیے تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں بھی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img