سری نگر: وزیر اعظم نریندر مودی آج کشمیر دورے پر ہیں، وہ سرینگر کے تاریخی بخشی اسٹیڈیم میں ‘وکست بھارت وکست جموں وکشمیر’ میگا ریلی سے خطاب کریں گے۔
وزیر اعظم کی سرینگر ریلی اور ان کے خطاب کو یہاں لائیو دیکھ سکتے ہیں۔
پی ایم نریندر مودی جموں و کشمیر کے خصوصی درجے کی منسوخی کے بعد آج پہلی بار سری نگر پہنچے ہیں۔ لوک سبھا انتخابات 2024 سے قبل ان کا یہ دورہ کافی اہم مانا جا رہا ہے۔ بخشی اسٹیڈیم میں اپنے خطاب کے دوران وہ کئی اہم اعلانات کریں گے جن میں جموں و کشمیر کی معیشت اور سیاحت کے لیے کئی بڑے پروجکٹ شامل ہیں۔
انہوں نے سرینگر میں منعقدہ زرعی نمائش کا جائزہ لیا ۔اور کاروباریوں سے براہ راست بات چیت کی جن میں خواتین انٹرپروینورز بھی شامل تھیں۔نریندر ا مودی کے ہمراہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندرا سنگھ ہیں۔





