سری نگر: وزیر اعظم نریندر مودی آج کشمیر دورے پر ہیں جہاں وہ سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم میں ‘وکست بھارت وکست جموں وکشمیر’ میگا ریلی سے اب سے تھوڑی دیر بعد خطاب کریں گے۔
وزیر اعظم نریندر مودی جموں و کشمیر کے خصوصی درجے کی منسوخی کے بعد آج پہلی بار سری نگر پہنچے ہیں۔ لوک سبھا انتخابات 2024 سے قبل ان کا یہ دورہ کافی اہم مانا جا رہا ہے۔ بخشی اسٹیڈیم میں اپنے خطاب کے دوران وہ کئی اہم اعلانات کریں گے جن میں جموں و کشمیر کی معیشت اور سیاحت کے لیے کئی بڑے پروجکٹ شامل ہیں۔
لیفٹیننٹ گور نر منوج سنہا نے استقبالیہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں اب کسی بے گناہ کا خون نہیں بہہ رہا ہے ۔انہوں نے وزیراعظم کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر بدل چکا ہے ،دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد جموں وکشمیر تعمیر وترقی کی نئی بلندیوں سے چھو رہا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ آج کشمیر کے لوگ نائٹ لائف سے لطف اندوز ہورہے ہیں ۔اب پتھر بازی اور دہشت گردی کے واقعات روز کے معمول نہیں بن چکے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو تباہ کردیا گیا ہے جبکہ اسٹیڈیم کے اندر اور باہر لوگوں کا سیلاب آپ کے تئیں والہانہ استقبال کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بخشی اسٹیڈیم میں ہزاروں لوگ موجود ہیں ،انڈور اسٹیڈیم اور ایس کے آئی سی سی کا ہال بھی لوگوں سے بھر چکا ہے ،اگر کشمیر میں دو لاکھ مجموعہ کا کوئی مقام ہوتا ،وہاں بھی تل دھرنے کی جگہ نہیں ملتی ۔
لیفٹیننٹ گور نر نے کئی پروجیکٹوں کا ذکر بھی کیا ۔





