منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.2 C
Srinagar

ٹیکنالوجی کا استعمال ۔۔۔۔۔۔۔۔

دور حاضر میں سائنس و ٹیکنالوجی اور جدّت طرازی کسی بھی ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کےاہم عناصر ہیں۔ دنیادو اقسام کے ممالک میں بٹ گئی ہے۔ ایک وہ ممالک ہیں جومعیاری تعلیم ، سائنس و ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور جدّت طرازی کے فروغ کیلئے موثر اقدامات کررہے ہیں اور دوسرے وہ غریب ممالک ہیں جونچلے درجے کی برآمدات پر بھروسہ کر رہے ہیں اور ان کی اقتصادیات کا انحصار بھی کم درجے کی زرعی بر آمدات پر ہے۔حال ہی میں مرکزی حکومت نے چار اہم ستون ’نوجوان،غریب ،خواتین اور کسان ‘پر مبنی عبوری بجٹ پیش کیا ۔مرکزی حکومت کا دعویٰ ہے کہ یہ عبوری بجٹ ملک کی ترقی اور تعمیر کا بجٹ ہے ۔اس بجٹ میں تمام پہلوﺅں کا ذکر کیا گیا اور ہنر وسائنسی کی ترقی پر زور دیا گیا ہے ۔ملک کا سائنسی ترقیاتی بجٹ200 ارب روپے ہے۔جموں وکشمیر کے لئے بھی 37,277کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ۔عصر حاضر میں سائنسی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے پر زور دیا جارہا ہے ۔کیوں کہ ٹیکنالوجی نے پوری دنیا میں ایک انقلاب بپا کیا ہے ۔

ٹیکنالوجی نے پوری دنیا کو ایک گلوبل ولیج میں تبدیل کیا ہے جبکہ ٹیکنالوجی نے اس گلوبل ولیج کو اب ایک سمارٹ فون میں مقید کیا ہے ۔ہر ہاتھ میں دستیاب سمارٹ فون کسی کو بھی دنیا کے کسی بھی کونے میں پہنچا سکتا ہے ۔تاہم ٹیکنالوجی کا صحیح طریقے سے استعمال سے کامیابی کی نئی نئی راہیں کھولی جاسکتی ہیں ۔نوجوانوں کی سوچ کو مثبت انداز میں آگے بڑھا نے اور اُنہیں روزگار کیساتھ ساتھ ملک وقوم کی تر قی میں حصہ ڈالنے کے لئے اُن کی فلاح وبہبود یقینی بنانے کے لئے بھی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جاسکتا ہے ۔الغرض یہ کہ اگر ہم دنیا کے ساتھ قدم ملا کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں توآسان راستہ ٹیکنالوجی کی منتقلی کا ہے۔ ٹیکنالوجی کی منتقلی کیلئے ہمیں نہایت اعلیٰ ہنر مند صلاحیتوں کے حامل کارکنوں کی ضرورت ہے۔

ماحولیات کے تحفظ کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے ۔مرکزی حکومت کے چار اہم ستون نوجوان،غریب ،خواتین اور کسان کی فلاح وبہبود ،باختیاری اور ترقی کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال لازمی ہے ۔خواتین کو ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے سے ہی اُنکی با اختیاری یقینی بن سکتی ہے ۔کسانوں کو کاشتکاری میں ٹیکنالوجی کا استعمال اکیسویں صدر میں اہم ہے ۔غریب کو خطہ افلاس سے نیچے کی دلدل سے باہر نکالنے کے لئے بھی ٹیکنالوجی اہم ذریعہ ہے ۔تعلیمی نظام میں بہتری کے لئے بھی ٹیکنالوجی کا استعمال لازمی جز ہے ۔ٹیکنالوجی لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اسمارٹ فونز، انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی مدد سے لوگ اپنے پیاروں سے جڑے رہ سکتے ہیں اور معلومات اور خدمات تک پہلے سے کہیں زیادہ آسانی سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ مزید برآں، صحت کی دیکھ بھال میں ٹیکنالوجی کے استعمال نے ڈاکٹروں کے لیے زیادہ مو¿ثر طریقے سے بیماریوں کی تشخیص اور علاج کو ممکن بنایا ہے۔ اس سے مریض کے نتائج کو بہتر بنانے اور صحت کی دیکھ بھال کے اخراجات کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ ٹیکنالوجی کے استعمال نے لوگوں کے لیے دور دراز سے تعلیم اور تربیت کے وسائل تک رسائی کو ممکن بنایا ہے، جو ان کی ملازمت اور کیریئر کے امکانات کو بہتر بنانے میں مدد دے سکتا ہے۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img