منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

وینزویلا نے برطانیہ کے خطرے کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا

كاراكاس: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے مشرقی وینزویلا میں بولیورین نیشنل آرمڈ فورسز (ایف اے این بی) کے مشترکہ فوجی آپریشن کا حکم دیا ہے، جسے انہوں نے برطانیہ سے خطرہ قرار دیا ہے۔ ژنہوا نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔

فوجی اہلکاروں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے مسٹر مادورو نے کہا کہ ہمسایہ ملک گیانا کے آبی علاقہ میں برطانوی فوجی جہاز کی موجودگی 14 دسمبر کو وینزویلا اور گیانا کے درمیان ہونے والی بات چیت کے دوران طے پانے والے حالیہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر سفارتی اقدامات ناکام ہوتے ہیں تو وینزویلا متناسب جواب دے گا اور بین الاقوامی قانون کے تحت محفوظ تمام متعلقہ اقدامات کرے گا۔ انہوں نے برطانوی رویہ کو ناقابل قبول قرار دیا۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img