سیول: جنوبی کوریا کی نیشنل انٹیلی جنس سروس (این آئی ایس) نے کہا ہے کہ شمالی کوریا 2024 کے اوائل میں ہونے والے امریکہ اور جنوبی کوریا کے پارلیمانی انتخابات سے قبل فوج کو اشتعال دلانے کی کوشش کر سکتا ہے۔
جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی یونہاپ نے این آئی ایس کے حوالے سے کہا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ شمالی کوریا غیر متوقع طور پر فوجی اشتعال انگیزی کر سکتا ہے یا 2024 میں جنوبی کوریا پر سائبر حملہ کر سکتا ہے۔
این آئی ایس نے کہا کہ شمالی کوریا کے پاس جنوبی کوریا میں عام انتخابات سے قبل اس طرح کی کارروائیوں کا ٹریک ریکارڈ موجود ہے۔ 2020 میں بھی، شمالی کوریا نے اپریل میں جنوبی کوریا میں پارلیمانی انتخابات سے قبل، صرف مارچ میں چار مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا تھا۔
یواین آئی





