20دسمبر2023تک فارم جمع کرائیں:حج کمیٹی آف انڈیا
سری نگر: حج کمیٹی آف انڈیا نے حج بیت اللہ 2024کا پہلا شیڈول جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ 4دسمبر2023 سے خواہش مند عازمین کرام کی جانب سے اپنے فارم بھرنے ،جمع یا داخل کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور ملک بھرکے خواہش مند عازمین کرام20دسمبر2023تک فارم جمع کراسکتے ہیں ۔جے کے این ایس کے مطابق حج کمیٹی کے آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسرلیاقت علی آفاقی نے ایک اعلامیہ میں یہ جانکاری فراہم کرتے ہوئے مزید کہاہے کہ خواہش مند عازمین ،مطبوع حج فارم ،حج کمیٹی آف انڈیاکی آفیشل ویب سائٹ htp://hajcommittee.gov.inسے ڈاﺅن لوڈ کرکے اسی ویب سائٹ یاموبائل ایپ”Haj Suvidha“پر جمع کراسکتے ہیں ۔انہوںنے کہاہے کہ دیگر لازمی جانکاری اوررہنمائی کیلئے عازمین اور اُن کے رشتہ دار حج کمیٹی آف انڈیا کی آفیشل ویب سائٹ پر دی گئی تفصیلات اور معلومات کا ملاحظہ کرسکتے ہیں ۔