بدھ, اکتوبر ۹, ۲۰۲۴
23.9 C
Srinagar

جموں میں جنوری کے آخر میں ہوگی عالمی کشمیری کانفرنس منعقد

گوگل مشن کے مرحلہ اول کی تکمیل پر اظہارِ اطمینان

ادبی مرکز کمراز کے ماہانہ اجلاس میں کئی اہم فیصلے لئے گئے

بارہمولہ: ادبی مرکز کمراز کے مجلسِ عاملہ کا ماہانہ اجلاس آج مرکز کے صدر دفتر کانسپورہ بارہمولہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صدرِ مرکز محمد امین بٹ نے کی جبکہ ادبی مرکز کمراز کے ساتھ منسلک سبھی اکائیوں کے ممبرانِ عاملہ نے اجلاس میں شرکت کی. اس غیر معمولی اجلاس میں صدرِ مرکز نے اُن تمام رضاکاروں اور ممبران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ٹیگور ہال سرینگر میں منعقد
42 ویں سالانہ کشمیری کانفرنس کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس ضمن میں سبھی ممبرانِ عاملہ نے مرکز کے کور گروپ کو کامیاب سالانہ کانفرنس کے انعقاد پر مُبارک باد پیش کی۔علاوہ ازیں اجلاس نےپوری دنیا میں آباد اُن تمام کشمیریوں کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے کشمیری زبان کے گُوگل مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے اپنی اپنی حیثیت کے مطابق پہل کی۔ صدرِ مرکز نے خصوصی طور پر علماء، صحافیوں، ادیبوں اور دانشوروں کا اس مشن کی آبیاری کے لئے شکریہ ادا کیا۔
اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ لیا گیا کہ مرکز کے انتخابات کے حوالے سے جو آئین کے مطابق اپریل 2024ء میں کرانے مطلوب ہیں،کی تاریخ کا تعیُن زیرِ تکمیل معاملات کا جایزہ لینے کے بعد لیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر موجودہ مجلسِ عاملہ زیر صدارت جناب محمد امین بٹ کو مزید تین ماہ تک فرایض انجام دینے کی زمہ داری تفویض کی جاسکتی ھے آئین کے مطابق تنظیم کے انتخابات اپریل کے مہینے میں ہونے ہوتے ہیں اور مخصوص حالات میں اس دورانیہ میں تین ماہ کا اضافہ کیا جاسکتا ھے۔ اجلاس کے دوران کچھ ادبی انجمنوں کی طرف سے ادبی مرکز کمرازمیں شامل ہونے کے لئے دی گئی عرضیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے دوران یہ اہم فیصلہ لیا گیا کہ مرکز تمام منسلک یونٹوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے بہت جلد ایک مہم شروع کی جائے گی ۔اس مُہم کے تحت یونٹوں کے دفاتر پر جاکر یونٹوں کی کارکردگی اور کام کاج کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس کے دوران جنوری کے مہینے میں جموں میں منعقد ہونے والی عالمی کشمیری کانفرنس کے بارے میں بھی ممبران نے اپنے خیالات اور تجاویز پیش کیں۔اجلاس میں ادبی مرکز کمراز کی ویب سائٹ کو مزید فعال بنانے کے لئے کئی تجاویز پر غور وخوض ہوا۔ آخر پر مرکز کے سینئر ممبر جناب جی ایم ماہر کے برادرِ نسبتی اور مشہور انگریزی اور کشمیری ادیب شفیع احمد کے برادر اکبر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img