سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اترا کھنڈ کے سلکیارا ٹنل میں پھنسے 41 مزدوروں کو بہ صحیح سلامت باہر نکالنے میں کامیابی پر انتہائی مسرت و شاد مانی کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ اترا کھنڈ کے سلکیارا ٹنل میں پھنسے 41 مزدوروں کو بچائو ٹیموں نے 16 دنوں کی انتھک کوششوں کے بعد کامیابی کے ساتھ باہر نکال لیا۔
بچائو ٹیموں کی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے سماجی رابطہ گاہ ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘ اترا کھنڈ میں سلکیارا برکوٹ ٹنل میں 1 نومبر سے پھنسے 41 مزدوروں کے کامیاب ریسکیو کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی’۔
انہوں نے کہا: ‘میں ریسکیو ٹیموں اور ماہرین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے قیمتوں جانوں کو بچانے کے لئے انتھک محنت کی’۔
یو این آئی