موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے بدھ کے روز سماجی رابطہ گاہ ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘آج صبح میں نے اسکائوٹس اینڈ گائیڈز اور افسران کے ساتھ بصیرت افروز بات چیت کی’۔
انہوں نے کہا: ‘ زائد از 63 لاکھ اسکائوٹس اینڈ گائیڈ ہماری قوم کے تنوع میں اتحاد کی متاثر کن مثال ہیں اور ان سے گذشتہ 7 دہائیوں کے دوران نواجوانوں کے درمیان دوستی کا رشتہ مضبوط ہوا ہے’۔
مسٹر سنہا نے اپنے ایک اور پوسٹ میں کہا کہ جموں وکشمیر بھارت اسکائوٹس اینڈ گائیڈز ٹیم سماج کی بے لوث خدمت کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا: ‘یہ ٹیم صلاحیتوں کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے اور نوجوانوں میں نظم و ضبط اور قوم کے تئیں لگن جیسی اقدار کو فروغ دے رہی ہے اور اس کے علاوہ امدادی کارروائیوں کے دوران مثالی ہمت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔