دہرادون: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کی صبح اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی سے ایک بار پھر ٹیلی فون پر رابطہ قائم کرکے سلکیارا سرنگ میں پھنسے مزدوروں کو بحفاظت نکالنے کے لیے کیے جا رہے راحت اور بچاؤ کاموں کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تفصیلات طلب کیں مسٹر دھامی نے X کے ذریعے یہ اطلاع دی ہے۔ انہوں نے کہا "وزیر اعظم نریندر مودی نے آج فون کیا اور اترکاشی کے سلکیارا میں زیر تعمیر سرنگ میں پھنسے مزدوروں کو بحفاظت نکالنے کے لیے جاری راحت اور بچاؤ آپریشن کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔ اس موقع پر وزیر اعظم کو مرکزی ایجنسیوں، بین الاقوامی ماہرین اور ریاستی انتظامیہ کے ساتھ مل کر جنگی بنیادوں پر چلائے جانے والے راحت اور بچاؤ کے کاموں میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بتایا گیا۔
مسٹر دھامی نے کہا کہ وزیر اعظم کو موقع پر کارکنوں کے علاج اور دیکھ بھال کے لیے ڈاکٹروں کی ٹیم، ایمبولینس، ہیلی سروس اور عارضی اسپتال کے انتظام یقینی بنانے اور آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) رشی کیش کے ڈاکٹروں کی موجودگی سے متعلق وزیراعظم کی بتایا گیا۔ اس کے علاوہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں راحت کاروں اور میڈیکل اسٹاف کو تیار رہنے کی ہدایات کے بارے میں بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔ مسٹر مودی کو مزدور بھائیوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ مسلسل بات چیت اور ان کی کارکردگی کے بارے میں بتایا گیا اور اترکاشی میں رہ کر بچاؤ کاموں کی خود نگرانی کے بارے میں بھی بتایا گیا۔
یو این آئی