غزہ میں عارضی جنگ بندی آج سے، اسرائیل مغویوں کے ناموں سے لاعلم

غزہ میں عارضی جنگ بندی آج سے، اسرائیل مغویوں کے ناموں سے لاعلم
غزہ:غزہ میں آج سے 4 دن کےلیےجنگ میں وقفہ ہو گا اسرائیل اور حماس معاہدے پر آج صبح سے عمل شروع ہو جائے گا 50اسرائیلیوں کے بدلے اسرائیل 250 فلسطینیوں کو رہا کرے گا اسرائیل 4 روز کےلیے زمینی حملے یا بمباری نہیں کرے گا اور ساتھ ہی غزہ میں امداد کے سیکڑوں ٹرک پہنچائےجائیں گے غزہ میں سینتالیس دن بعد آج سے چار روز کی جنگ بندی ہو گی۔ اسرائیل اور حماس معاہدے پرصبح ساڑھے نو بجے سے عمل شروع ہوجائے گا۔

حماس پچاس اسرائیلی قیدیوں کی رہائی شروع کر دے گا جن کے بدلےاسرائیل ڈھائی سو فلسطینی قیدیوں کورہا کرے گا۔

اسرائیل نے دس اضافی قیدیوں کی رہائی پر جنگ بندی ایک دن بڑھانےکی پیشکش بھی کی ہے۔ چار روزہ جنگ بندی کے دوران اسرائیل زمینی کارروائی کرے گا نہ فضائی حملہ کرے گا۔

غزہ کےتمام علاقوں میں امداد کے سیکڑوں ٹرک پہنچائےجائیں گے۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کو آج شام قیدیوں کی فہرست موصول ہونے کی توقع ہے جنہیں رہا کیا جائے گا۔

ہاریٹز نے رپورٹ کیا کہ اسرائیل کی حکومت ابھی تک ان قیدیوں کے نام نہیں جانتی جن کو رہا کیا جا رہا ہے یا جمعرات کو کتنے کو رہا کیا جائے گا۔

اخبار نے کہا کہ مغوی کے اہل خانہ کو ان کی رہائی سے پہلے مطلع نہیں کیا جائے گا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.