بیجنگ: چین کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت میں تیزی سے کمی کے امکان کے پیش نظر سردی کی لہر کے لیے یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے حکام نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ سے جمعہ تک دریائے یانگسی کے درمیانی اور زیریں علاقوں اور ان کے شمال میں درجہ حرارت میں چھ سے دس ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی متوقع ہے۔ اندرونی منگولیا کے خود مختار علاقے، ہیبی صوبے اور شمال مشرقی چین کے کچھ حصوں میں بدھ کی صبح 8 بجے سے جمعہ کی صبح 8 بجے تک درجہ حرارت میں 20 ڈگری سیلسیس کی کمی متوقع ہے، کچھ علاقوں میں درجہ حرارت منفی 30 ڈگری سیلسیس تک گرنے کی توقع ہے۔
سینٹر نے کہا کہ درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ طوفان کی توقع ہے۔ اس دوران لوگوں کو گرم کپڑے پہننے اور گرم جگہ پر رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مویشیوں اور فصلوں کے تحفظ کے لیے بھی اقدامات کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔
یواین آئی