سان فرانسسکو،: امریکی ریاست الاسکا کے رینگل شہر میں مٹی کے تودے گرنے سے تقریباً تین افراد کی موت ہو گئی اور تین لاپتہ ہو گئے۔ حکام نے یہ جانکاری دی ہے۔
الاسکا ڈپارٹمنٹ آف پبلک سیفٹی کے ترجمان آسٹن میک ڈینیئل نے بتایا کہ تلاش کی ابتدائی کوششوں کے دوران پیر کی رات ایک خاتون مردہ پائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ دو بالغوں کی لاشیں منگل کی دوپہر کو لینڈ سلائیڈ کے علاقے سے ملی ہیں، جبکہ دو نوعمر اور ایک بالغ کا کچھ پتہ نہیں۔ اس علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے ہوئی جس سے پورا علاقہ متاثر ہوا۔
یواین آئی