منگل, ستمبر 1, 2026
22.3 C
Srinagar

اسمبلی انتخابات سے قبل وزیراعظم مالدہ اور سنگور میں ریل اور سڑک منصوبوں کا افتتاح کریں گے

کولکاتا، مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے قریب آتے ہی وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کے اختتام تک ریاست کا دورہ کرنے والے ہیں، جہاں وہ سرکاری اور سیاسی نوعیت کے مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم نریندر مودی 17 اور 18 جنوری، 2026 کو مغربی بنگال کا دورہ کریں گے۔ پروگرام کے مطابق مسٹرمودی17 جنوری کو تقریباً دوپہر 12:45 بجے مالدہ جائیں گے اور مالدہ ٹاؤن ریلوے اسٹیشن پر ہاوڑہ اور گوہاٹی کے درمیان ہندستان کی پہلی وندے ہندستان سلیپر ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ اس کے بعد تقریب ایک بجکر 45 منٹ پر وزیرِ اعظم عوامی تقریب میں 3,250 کروڑ روپے سے زائد لاگت کے متعدد ریل اور سڑک کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو قوم کے نام وقف کریں گے اور ان کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔
وزیرِ اعظم نریندر مودی ہگلی ضلع کے سنگور میں 18 جنوری کو تقریباً سہ پہر 3 بجے 830 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے، سنگِ بنیاد رکھیں گے اور انہیں ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔
اس کے بعد وہ مالدہ جائیں گے اور 3,250 کروڑ روپے سے زائد لاگت کے متعدد ریل اور سڑک کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو قوم کے نام وقف کریں گے ، جن کا مقصد مغربی بنگال اور شمال مشرقی خطے میں رابطے کو مضبوط بنانا اور ترقی کو تیز کرنا ہے۔وزیرِ اعظم مالدہ ٹاؤن ریلوے اسٹیشن کا بھی دورہ کریں گے، جہاں وہ ہاوڑہ اور گوہاٹی (کاماکھیا) کے درمیان ہندستان کی پہلی وندے ہندستان سلیپر ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔
وزیرِ اعظم مغربی بنگال میں چار بڑے ریل منصوبوں کا بھی سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ یہ منصوبے مسافروں اور مال برداری آپریشنز کو مضبوط کریں گے، شمالی بنگال میں لاجسٹک کی کارکردگی بہتر کریں گے اور علاقے میں روزگار کے مواقع پیدا کریں گے۔
وزیرِ اعظم مزید چار نئی امرت ہندستان ایکسپریس ٹرینوں کو ورچوئلی ہری جھنڈی دکھائیں گے۔یہ ٹرینیں طویل فاصلے کی سستی اور قابل اعتماد ریل رابطے کو فروغ دیں گی۔ یہ خدمات عام شہریوں، طلبہ، مزدوروں اور تاجروں کی نقل و حمل کی ضروریات کو پورا کریں گی اور ریاستوں کے درمیان اقتصادی و سماجی روابط کو مضبوط بنائیں گی۔
وزیر اعظم قومی شاہراہ-31ڈی کے دھوپگڑی-فلاکاٹا سیکشن کی بحالی اور چار لین کی بنیاد رکھیں گے، جو شمالی بنگال میں علاقائی سڑک رابطے کو بہتر کرے گا اور مسافروں اور سامان کی نقل و حمل کو آسان بنائے گا۔
وزیر اعظم تین امرت ہندستان ایکسپریس ٹرینوں – کولکتہ (ہاوڑہ) – آنند وہار ٹرمینل امرت ہندستان ایکسپریس؛کولکتہ (سیالدہ) – بنارس امرت ہندستان ایکسپریس؛کولکتہ (سنتراگاچی) – ٹمبارم امرت ہندستان ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔
یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img