پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں جاری نرمی کے درمیان پٹرول اور ڈیزل کی گھریلو قیمتیں آج مستحکم رہیں، جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر رہا۔
تیل کی مارکیٹنگ کی ایک بڑی کمپنی ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ نرخوں کے مطابق آج ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں ان کی قیمتیں یکساں رہنے کے ساتھ ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر رہا۔
عالمی سطح پر آج امریکی خام تیل 77.31 ڈالر فی بیرل پر رہا۔ اسی دوران لندن برینٹ کروڈ کی قیمت بھی 0.02 فیصد گر کر 82.43 ڈالر فی بیرل رہی۔


یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.