انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی مجاز اتھارٹی اور ایڈ منسٹریٹر ایس اے ایف ای ایم (نئی دہلی) نے این ڈی پی ایس کی دفعہ کے 68F(2) کے تحت انجام دی ہے جو حکام کو منشیات اسمگلنگ میں ملوث افراد کے اثاثوں کو منجمد کرنے کا اختیار دیتا ہے۔
بانڈی پورہ پولیس نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘عامر رشید شیخ ولد عبدالرشید ساکن شلوت سمبل نامی منشیات فروش کے 1،70،807 روپیے کی بچے کے بینک اکائونٹ کو منجمد کیا گیا’۔
پوسٹ میں کہا گیا: ‘ یہ کارروائی مجاز اتھارٹی اور ایڈ منسٹریٹر ایس اے ایف ای ایم (نئی دہلی) نے این ڈی پی ایس کی دفعہ کے 68F(2) کے تحت انجام دی ہے جو حکام کو منشیات اسمگلنگ میں ملوث افراد کے اثاثوں کو منجمد کرنے کا اختیار دیتا ہے’۔
یو این آئی