راجوری سڑک حادثے میں 3 افراد لقمہ اجل، 13 دیگر زخمی

راجوری سڑک حادثے میں 3 افراد لقمہ اجل، 13 دیگر زخمی
جموں:جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں پیر کے روز ایک دلدوز سڑک حادثے میں 3 افراد کی موت جبکہ 13 دیگر زخمی ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے نگروٹہ علاقے میں ایک گاڑی زیر نمبرJK02AB – 5535 سڑک سے لڑھک کر قریب 3 سو فٹ گہرای کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 3 افراد کی موت جبکہ 13 دیگر زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ بدھال سے راجوری کی طرف آ رہی یہ گاڑی کو پیر کے گیارہ بجے حادثے کا شکار ہوئی۔
متوفین کی شناخت عبدالرشید ساکن حب کنڈی،محمد حنیف ولد قاسم الدین ساکن تولی اور محمد اعظم ولد غلام الدین ساکن دراج بدھال کے بطور ہوئی ہے۔
زخمیوں کی شناخت جگدیو سنگھ اس کی اہلیہ کرنی دیوی، ان کا بیٹا ججنت سنگھ ساکنان بدھال، نسمہ اختر، 4 سالہ سائقہ کوثر، شوکت علی، محمد کفیل، امتیاز احمد، معصومہ بیگم، محمد الطاف، محمد یونس، ونود کمار، حمیدہ بیگم، عبدالعزیز کے بطور کی گئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کی ہے۔
یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.