ہفتہ, فروری ۱۴, ۲۰۲۶
11.2 C
Srinagar

جموں: آر ایس پورہ سیکٹر میں پولیس اور بی ایس ایف کی مشترکہ کارروائی،40 کروڑ روپیے مالیت کا ہیروئن بر آمد: پولیس

جموں: جموں پولیس نے بی ایس ایف کی 165 بٹالین کے ساتھ ایک مشترکہ کارروائی کے دوران آر ایس پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک تقریباً 40 کروڑ روپیے مالیت کا ساڑھے 6 کلو سے زیادہ ہیروئن بر آمد کیا۔
ایک پولیس ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس ایف کی 165 بٹالین کی جانب سے بین الاقوامی سرحد کے نزدیک مشتبہ ڈرون سرگرمی کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ 13 اور 14 فروری کی درمیانی شب آر ایس پورہ سیکٹر کے نئی بستی کروٹانہ باس پور میں جموں پولیس اور بی ایس ایف کی 165 بٹالین نے مشترکہ طور پر محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ ہفتے کی صبح سویرے تلاشی کے دوران گندم کے کھیتوں سے زرد رنگ کے دو پیکٹ بر آمد ہوئے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ یہ علاقہ بین الاقوامی سرحد کے قریب واقع ہے اور ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ منشیات پاکستان کی جانب سے ڈرون کے ذریعے ہندوستانی حدود میں گرائی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر پیکٹ میں ہئروئن جیسا مواد موجود تھا اور مجسٹریٹ کی موجودگی میں بر آمدگی کا میمو تیار کیا گیا۔


ان کا کہنا ہے کہ دونوں پیکٹوں میں مجموعی طور پر تقریباً6.582 کلو ہیروئن جیسا مواد بر آمد ہوا ہے جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 40 کروڑ روپیے بتائی جا رہی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن آر ایس پورہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 36/2026 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ مزید تحقیقات کے ذریعے بر آمد شدہ منشیات کے اصل ماخذ اور منزل کا سراغ لگایا جا رہا ہے ار پولیس کیس کے پس منظر اور آئندہ روابط کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے اور اس میں مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img