اس موقع پر ایک طالبہ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کونسلنگ کا دوسرا روائونڈ نہیں کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی این سی ہم نے کہہ رہا ہے کہ ہم کونسلنگ کے لئے مقررہ تاریخ میں توسیع نہیں کر سکتے ہیں۔
ان کا الزام تھا کہ بی او پی ای ای ہمارے لئے کچھ میں نہیں کر رہا ہے۔
موصوف طالبہ نے کہا کہ جو ہمارا سلیکشن لسٹ آیا اس میں کچھ کو کالج ملے ہیں جبکہ کئی ایسے ہیں جن کو کالج نہیں ملا ہے۔
ایک اور طالب علم نے کہا کہ سال رواں کے 11 جون کو ہمارا امتحان لیا گیا لیکن تب سے کافی گذرنے کے باوجود بھی ہماری کونسلنگ کا دوسرا رائونڈ نہیں کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماری کونسلنگ کا دوسرا رائونڈ کیا جانا چاہئے تاکہ ہمارا مستقبل خطرے میں نہ پڑ سکے۔
یو این آئی