جمعرات, مارچ ۲۷, ۲۰۲۵
20.5 C
Srinagar

جموں و کشمیر میں گذشتہ پانچ برسوں کے دوران امن قائم رہا:دلباغ سنگھ

سری نگر: جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے ہفتے کے روز گذشتہ پانچ برسوں کا رپورٹ کارڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس عرصے کے دوران یونین ٹریٹری میں کسی عام شہری کی ہلاکت نہیں ہوئی جبکہ ملی ٹنسی کے گراف میں کافی گراوٹ درج ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا سال رواں کے دوران آپریشن کیپسٹی بلڈنگ شروع کیا گیا جس کے تحت 43 پولیس تھانوں کو جدید ترین ہتھیاروں سے لیس کیا گیا۔
موصوف پولیس سربراہ نے ان باتوں کا اظہار جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لیتہ پورہ علاقے میں ایک پاسنگ آئوٹ پریڈ سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘جموں وکشمیر میں گذشتہ پانچ برسوں سے لفظ ‘زیرو’ کافی مشہور ہے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘جموں وکشمیر کا پانچ سالہ رپورٹ کارڈ یہ بتایا ہے کہ یہاں اس عرصے کے دوران، زیرو کولیٹرل نقصان ہوا ہے، امن و قانون کا زیرو واقعہ پیش آیا اور شہری یلاکتیں بھی زیرو ہوئیں’۔
انہوں نے کہا: اس دوران دہشت گردی کا گراف بھی زیرو پر آ رہا ہے’۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ سال رواں کے دوران آپریشن کیپسٹی بلڈنگ شروع کیا گیا جس کے تحت 43 پولیس تھانوں کو جدید ترین ہتھیاروں اور انسداد دہشت گردی ٹیموں سے لیس کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس آپریشن کے پہلے مرحلے میں 21 پولیس اسٹیشنوں کو کور کیا گیا آج باقی 22 پولیس اسٹیشنوں کے لئے ٹیموں کو لانچ کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان پولیس اسٹیشنوں کو زیرو ٹیرر پلان کے تحت کور کیا جا رہا ہے۔
دلباغ سنگھ نے کہا کہ ضلع اننت ناگ میں ملی ٹنسی سے متعلق تین واقعے پیش آئے جبکہ 36 پولیس اسٹیشنوں میں صد فی صد ٹیرر فری ریکارڈ درج ہوا۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن کیپسٹی بلڈنگ پولیس اسٹیشنوں کو ڈرون سہولیت بھی دسیتاب ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ ان پولیس اسٹیشنوں کو جدید ہتھیاروں اور ٹیرر واقعات سے نمٹنے کے لئے 14 رکنی اسکارڈ سے لیس کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان نئی ٹیموں کی مدد سے علاقوں کے تسلط میں مزید استحکام آئے گا۔
کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں مارے گئے 5 ملی ٹنٹوں
کے بارے میں بات کرتے ہوئے پولیس سربراہ نے کہا کہ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ دشمن جموں وکشمیر میں امن کو در ہم برہم کرنے کے لئے مسلسل کوشاں ہے۔
انہوں نے کہا: ‘ہمارا بارڈر گرڈ کافی مستحکم ہے اور ہم در اندازی کی تمام کوششوں کی ناکامی کو یقینی بنائیں گے’۔
دلباغ سنگھ کا کہنا تھا کہ پولیس کی تمام کامیابیاں لوگوں کے تعاون کے بغیر نا ممکن تھیں۔
انہوں نے کہا: ‘جموں و کشمیرعوام کی پولیس ہے جو نوجوانوں، عام لوگوں، بچوں جنہوں نے بہتر مستقبل کے لئے گھر چھوڑ دئے ہیں، کے تحفظ کے لئے مصروف عمل ہے’۔
انہوں نے لوگوں سے پولیس کو بھر پور تعاون فراہم کرنے کی تاکید کی تاکہ ایک بہتر مستقبل کو یقینی بنایا جا سکے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img