سری نگر: صدر جمہوریہ ہند درو پدی مرمو اپنے دو روزہ دورہ جموں و کشمیر کے لئے بدھ کی صبح سری نگر پہنچیں جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سری نگر ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا لیفٹیننٹ گورنر نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘معزز صدر جمہوریہ محترمہ درو پدی مرمو کا سری نگر ہوائی اڈے پر پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا’ سرکاری ذرائع کے مطابق صدر جمہوریہ سری نگر میں کشمیر یونیورسٹی کے 20 ویں کنوکیشن میں شرکت کریں گی جس کے بعد وہ راج بھون میں قبائلی گروپوں کے ارکان اور سیلف ہلپ گرپوں کی خواتین کے ساتھ بات چیت کریں گی انہوں نے کہا کہ 12 اکتوبر کو وہ شری ماتا ویشنو دیوی مندر کا دورہ کریں گی جہاں وہ سر نو تعمیر شدہ پاروتی بھون اور سکائی واک کا افتتاح کریں گی۔
دریں اثنا صدر جمہوریہ ہند کے دورے جمو وکشمیر کے پیش نظر وادی کشمیر بالخصوص شہر سری نگر کے قرب و جوار میں سیکورٹی کا فقید المثال بندوبست کیا گیا ہے۔
یو این آئی کے ایک نمائندے کے مطابق شہر کے تمام علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور ناکوں کے جال کو مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جدید ہتھیاروں سے لیس سیکورٹی اہلکار انتہائی چوکنا ہیں۔