ہفتہ, جنوری ۲۵, ۲۰۲۵
5.5 C
Srinagar

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن میں سڑک حادثہ، 5 مسافر زخمی

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں بدھ کی صبح ایک گاڑی کے درخت سے ٹکرانے کے نتیجے میں 5 مسافر زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پٹن کے ہامرے علاقے میں بدھ کی صبح ایک گاڑی زیر نمبر JK01U – 0100 ایک درخت کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 5 مسافر زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور ٹراما ہسپتال پٹن پہنچایا گیا جہاں سے 4 مسافروں کو شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر ریفر کیا گیا۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img