جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
14.8 C
Srinagar

سلیمان ٹینگ پہاڑی پرلگی آگ پر قابو پایا گیا :حکام

سری نگر: جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے سلیمان ٹینگ پہاڑی پر بعد سہ پہر جنگل سے اچانک آگ نمودار ہوئی تاہم محکمہ جنگلی حیات کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔اطلاعات کے مطابق پیر کی سہ پہر سلیمان ٹینگ پہاڑی سے آگ نمودار ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے پھیلنے لگی۔

معلوم ہوا ہے کہ فائر اینڈ ایمرجنسی اورمحکمہ جنگلات کے اہلکار فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ سلیمان ٹینگ پہاڑی کے اوپر گھنے جنگلی علاقے میں آگ نمودار ہونے کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے۔انہوں نے بتایا کہ آگ پہاڑی پر نمودار ہونے کی وجہ سے فائر اینڈ ایمرجنسی کی گاڑی وہاں تک نہیں پہنچ پائی۔ان کے مطابق ڈی ایف او کی سربراہی میں بعد ازاں محکمہ جنگلات کی ٹیم نے آگ پر قابوپانے میں کامیابی حاصل کی۔عہدیدار نے بتایا کہ آگ کی اس واردات میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img