شوپیاں : پولیس نے دو سرگرم ملی ٹینٹوں کو اشتہاری قرار دیا

شوپیاں : پولیس نے دو سرگرم ملی ٹینٹوں کو اشتہاری قرار دیا

سری نگر: جموں وکشمیر پولیس نے شوپیاں میں سرگرم دو ملی ٹینٹوں کے خلاف سی آر پی سی کی سیکشن 82کے تحت اعلانیہ حکم جاری کیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ دونوں سیکورٹی ایجنسیوں کو متعدد کیسوں میں انتہائی مطلوب ہے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ شوپیاں پولیس نے دو سرگرم ملی ٹینٹوں جو کہ سیکورٹی ایجنسیوں کو کئی کیسوں میں مطلوب ہے کے خلاف اعلانیہ حکم جاری کیا۔ انہوں نے سرگرم ملی ٹینٹوں کی شناخت بلال احمد بٹ ولد غلام رسول بٹ ساکن چیک چھولان اور عابد رمضان شیخ ولد رمضان شیخ ساکن چھوٹی پورہ شوپیاں کے بطور کی ہے۔

ان کے مطابق مذکورہ سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف پولیس اسٹیشن زینہ پورہ میں ایف آئی آر زیر نمبرات 24/2018,94/2017,266/2021,5/2022,40,2022, 214/2022,215/2022پولیس اسٹیشن شوپیاں میں 28/2018پولیس اسٹیشن زینہ پورہ میں 52/2018پولیس اسٹیشن ہر پورہ م یں 59/2019اور پولیس اسٹیشن شوپیاں میں 10/2022,28/2022,36/2022,116/2022کے تحت مقدمات درج ہیں۔ایس ایس پی شوپیاں محترمہ تنو شیری نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع شوپیاں میں امن و قانون کو برقرار رکھنے ، عوام الناس کی حفاظت کو یقینی بنانے کی خاطر پولیس پر عزم ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملی ٹینٹوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کی خاطر وہ دیگر ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ان کے مطابق این آئی اے عدالت کی جانب سے جاری کردہ سی آر پی سی کی دفعہ 82کے تحت اعلانیہ نوٹس سرگرم ملی ٹینٹوں کی رہاش گاہوں اور دیگر اہم مقامات پر چسپاں کئے گئے ہیں۔معزز عدالت نے ملزمان کو عدالت یا تفتیشی ایجنسی یا پولیس کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا موقع دیا ہے ، ایسا نہ کرنے کی صورت میں ان کے خلاف سیکشن 83سی آر پی سی کے تحت کارروائی شروع کی جائے گی۔موصوف ترجمان کے مطابق ایگزیکٹیو مجسٹریٹ شوپیاں ، حرمین اور متعلقہ سرپنچ ، لمبردار اور چوکیدار کی موجودگی میں نوٹسیں چسپاں کی گئیں۔علاوہ ازیں شوپیاں پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ اشتہاری قرار دئے گئے دہشت گردوں کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ساتھ اپنا دست تعاون فراہم کریں۔اعلانیہ کارروائی اور جائیداد کی قرقی دہشت گردی سے نمٹنے اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کی ایک جامع کوشش کا حصہ ہیں۔ ہم عوام سے گذارش کرتے ہیں کہ وہ چوکس رہیں اور ایسی معلومات کی اطلاع دیں جو ان سرگرم دہشت گردوں کو پکڑنے میں معاون ثابت ہوں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.