جموں وکشمیر میں 9 اکتوبر کی شام سے 10 اکتوبر تک برف وباراں کی پیش گوئی

جموں وکشمیر میں 9 اکتوبر کی شام سے 10 اکتوبر تک برف وباراں کی پیش گوئی
سری نگر:خشک موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں 9 اکتوبر کی شام سے 10 اکتوبر تک برف وباراں کی پیش گوئی کی ہے اور کسانوں سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ اس دوران فصل کٹائی سے احتراز کریں۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ وادی کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں بارشوں کے مختصر مرحلے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر اور جموں خطے میں 8 اکتوبر کو موسم خشک مگر جزوی طور ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 9 اکتوبر کی شام سے جموں وکشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا 70 سے 80 فیصد کا امکان ہے جس کا زیادہ اثر 10 اکتوبر کو رہ سکتا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 11 سے 13 اکتوبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے رہ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 14 سے 20 اکتوبر تک بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران کہیں کہیں برف و باراں کے مختصر مرحلے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔
محکمے نے ایڈوائزری میں کسانوں سے کہا ہے کہ وہ 9 اور 10 اکتوبر کو فصل کٹائی سے احتراز کریں۔
یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.